0
Wednesday 23 Nov 2016 10:27

24 ارب ڈ الر کا تجارتی خسارہ تشویشناک ہے، حکومت پاکستان کے تجارتی خسارہ میں کمی لانے کیلئے اقدامات کرے، شفیق الرحمان

24 ارب ڈ الر کا تجارتی خسارہ تشویشناک ہے، حکومت پاکستان کے تجارتی خسارہ میں کمی لانے کیلئے اقدامات کرے،  شفیق الرحمان
اسلام ٹائمز۔ سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر شفیق الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ 24 ارب ڈالر ہونا تشویشناک ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان کے تجارتی خسارہ میں کمی لانے کیلئے اقدامات کرے، حکومت توانائی بحران کے خاتمہ کے ساتھ مختلف قسم کے ٹیکسوں کے متعلق تاجروں کے تحفظات دور کرے۔ انکا کہنا تھا کہ پاک فوج کی ملک کیلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، آرمی چیف کی سربراہی میں پاک فوج کے حوصلے بلند ہیں اور پاک فوج ملک سے آخری دہشتگرد کے خاتمے تک اپنی جنگ جاری رکھے گی، سی پیک منصوبے سے پاک فوج نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کو تقویت دینے کیلئے بلاتفریق احتساب کیلئے قانون سازی کی جائے، کیونکہ کرپشن کلچر نے قومی معیشت کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں، کرپشن سے حق تلفی، ناانصافی اور استحصال کا کلچر پروان چڑھ رہا ہے، جو ملک میں جرائم کی شرح بھی بڑھا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 585904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش