0
Wednesday 23 Nov 2016 10:43

ہمایوں خان پی پی پی خیبر پختونخوا کے صدر، فیصل کنڈی جنرل سیکرٹری نامزد

ہمایوں خان پی پی پی خیبر پختونخوا کے صدر، فیصل کنڈی جنرل سیکرٹری نامزد
اسلام ٹائمز: بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس لاہور میں مرکزی رہنما اور کوارڈی نیشن کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔ جس میں خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کراچی ڈویژن کیلئے پارٹی عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ پارٹی کے یوم تاسیس کیلئے سات روزہ تقریبات کا اعلان بھی کیا گیا۔ 30 نومبر کو بلاول ہاؤس لاہور، یکم دسمبر بلوچستان، دو کو خیبر پختونخوا، تین کو جنوبی پنجاب، چار کو سندھ، پانچ کو وسطی پنجا اور سات دسمبر کو آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے کنونشن ہوں گے۔
خیبر پختونخوا کے پارٹی عہدوں میں ہمایوں خان کو صدر اور سید اخونزادہ چٹان کو نائب صدر نامزد کیا گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کو جنرل سیکرٹری، عثمان سیف اللہ کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری اورروبینہ خالد کو انفارمیشن سیکرٹری نامزد کردیا گیا۔ بلوچستان سے پی پی پی کے رہنما حاجی علی مدد جتک کو صدر اور اقبال شاہ کو نائب صدر نامزد کیا گیا ہے۔ قمرزمان کائرہ کو منظور وٹوکی جبکہ وسطی پنجاب کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔




اسلام ٹائمز: خیبر پختونخوا کے پارٹی عہدوں میں ہمایوں خان کو صدر اور سید اخونزادہ چٹان کو نائب صدر نامزد کیا گیا ہے جبکہ قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کو جنرل سیکرٹری، عثمان سیف اللہ کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری اورروبینہ خالد کو انفارمیشن سیکرٹری نامزد کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 585906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش