0
Wednesday 23 Nov 2016 15:47

پشاور ہائیکورٹ نے پاک ترک اسکول کے اساتذہ کی ملک بدری روک دی

پشاور ہائیکورٹ نے پاک ترک اسکول کے اساتذہ کی ملک بدری روک دی
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے پاک ترک اسکول کے اساتذہ کی ملک بدری روک دی۔ ذرائع کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاک ترک اسکولز کے اساتذہ کی ملک بدری کو روک دیا ہے۔ عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حکومتی فیصلے سے اسکولوں میں زیر تعلیم 11 ہزار بچوں کا مستقبل داﺅ پر لگ رہا ہے۔ لہذٰا عدالت حکومت کو اس فیصلے پر عملدرآمد سے روکے۔ درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے ترک صدر کی آمد سے دو روز قبل فتخ اللہ گولن کی تنظیم پاک ترک آرگنائزیشن کو 3 روز میں  ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے پاک ترک آرگنائزیشن کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے 400 ملازمین کے ویزے بھی منسوخ کر دیئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 586038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش