0
Wednesday 23 Nov 2016 18:12

بھارت باز آ جائے ورنہ مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی اور نہ زمین پر گھاس اُگے گی، شیخ رشید

بھارت باز آ جائے ورنہ مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی اور نہ زمین پر گھاس اُگے گی، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت ڈان نیوز کیس سے نہیں بچ سکے گی کیونکہ یہ اداروں کا فیصلہ ہے اور دنیا اِدھر کی اُدھر ہو سکتی ہے مگر اداروں کا فیصلہ بدل نہیں سکتا، کسی کے آنے یا جانے سے اداروں کو فرق نہیں پڑتا، سمندر کی تہہ میں مگر مچھ بیٹھے ہوئے ہیں، نواز شریف سے حکومت نہیں چل رہی مگر ضد کئے بیٹھے ہیں اور ضد کا انجام بُرا ہوتا ہے۔ لاہور میں جہانگیر بدر کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حکومت اور جمہوریت کو جتنا نقصان سپیکر ایاز صادق نے پہنچایا کسی اور نے نہیں پہنچایا، کوئی بھی یہ ماننے کو تیار نہیں کہ نواز شریف نے عوام کے پیسے سے مے فیئر فلیٹ نہیں خریدے۔ نواز شریف سپریم کورٹ میں کیس ہاریں یا جیتیں مگر عوامی عدالت میں وہ ہار چکے ہیں، اگر عوام کی عدالت میں ہارا ہوا یہ سمجھ رہا ہے کہ اس نے اقتدار کو بچا لیا تو جس ذلت سے یہ اقتدار بچا ہے اس سے تو نہ ہی پچتا تو اچھا تھا۔ ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے بڑا باعزت وقت گزارا ہے، پاک فوج اور پوری قوم ان کو یاد رکھے گی، راحیل شریف نے پاکستان کے اندر سے انڈیا کے ایجنٹ ختم کئے اس لیے بھارت لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر رہا ہے، تاہم 20 کروڑ لوگ پاکستان پر جان دینے کو تیار ہیں، ملکی سرحدوں کو چھیرا گیا تو پھر کچھ نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت باز آ جائے ورنہ مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی اور نہ زمین پر گھاس اُگے گی۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پُرانا لاہور شہباز شریف کے لاہور سے بہت بہتر تھا، آصف علی زرداری راحیل شریف کے ہوتے ہوئے تو پاکستان نہیں آئے مگر انہوں نے حکومت سے بہتر ڈیل کی اور ڈاکٹر عاصم کر رہا کرا لیا۔ ملک میں اپوزیشن عمران خان اور شیخ رشید کی وجہ سے زندہ ہے کیونکہ باقی سب تو نواز شریف کے ہاتھ کی چھڑی اور جیب کی گھڑی ہیں اور اگر ہم نہ ہوں تو سارے چینل بھی بیکار ہو جائیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں ثبوت اور نواز شریف کے سیاسی تابوت بھی آئیں گے اور کفن بھی ہو گا اور نواز شریف کی سیاست دفن ہوگی۔ میں رکن اسمبلی ہوں مگر دو بار جہاز سے اُتارا گیا، ایل این جی کی دستاویزات قوم کو دکھائی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 586078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش