QR CodeQR Code

امریکہ اور غرب کا غرور اب ٹوٹ رہا ہے، مسلم ممالک میں آنے والا انقلاب تاریخی اہمیت کا حامل ہے، مشاہد حسین

10 Mar 2011 11:30

اسلام ٹائمز:اسلامی ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ مسلم عوام کی طاقت نے ثابت کیا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک کا دباؤ ان کو نہیں جھکا سکتا


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ مسلم ممالک میں آنے والا انقلاب تاریخی اہمیت کا حامل ہے جس سے مسلم ممالک کے عوام کی طاقت کا اندازہ ہوتا ہے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے عالمی سیرت کانفرنس کے شرکاء اور اسلامی ممالک کے سفیروں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ مسلم عوام کی طاقت نے ثابت کیا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک کا دباؤ ان کو نہیں جھکا سکتا۔ مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ امریکہ اور دیگر ممالک کا غرور اب ٹوٹ رہا ہے۔ عشائیے میں ایران، عراق، شام، مصر، تیونس سوڈان اور الجزائر کے سفیروں سمیت اندرون ملک اور بیرونی ممالک سے آئے ہوئے علماء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 58633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/58633/امریکہ-اور-غرب-کا-غرور-اب-ٹوٹ-رہا-ہے-مسلم-ممالک-میں-آنے-والا-انقلاب-تاریخی-اہمیت-حامل-مشاہد-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org