0
Friday 25 Nov 2016 20:00

وزارت نقوی مکتب تشیع کا درخشندہ ستارہ تھے، علامہ ریاض نجفی

وزارت نقوی مکتب تشیع کا درخشندہ ستارہ تھے، علامہ ریاض نجفی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی سیرت حسینؑ کانفرنس سے لے کر آل پاکستان شیعہ کانفرنس اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے قیام تک کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم کے فرزند سکندر رضا نقوی ایڈووکیٹ کے نام تعزیتی خط میں حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ وزارت نقوی مکتب تشیع کا درخشندہ ستارہ تھے، جنہوں نے زندگی بھر قومیات اور مذہبیات میں حصہ لے ملک و قوم کی خدمت کی۔ مرحوم کے درجات کی بلندی اور جوار محمد و آل محمد کی دعا کرتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے زور دیا کہ تنظیمی لوگ وزارت نقوی کی طرز عمل کو اختیار کرکے مکتب اہل بیت کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں، جنہوں نے آئین، دستور اور تنظیمی پالیسیوں کا خیال رکھا اور متنازع بننے کی بجائے ہمیشہ علما کا ساتھ دیا۔ علامہ محمد افضل حیدری کا کہنا تھا کہ جنرل ضیا الحق کے دور میں مفتی جعفر حسین مرحوم کو اسلامی نظریاتی کونسل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو وزارت نقوی نے ہی قوم کو اکٹھا کرنے کی جدوجہد کی۔ جس کی بنیاد پر مفتی جعفر حسین کو قائد ملت جعفریہ بنایا گیا، پھر اسی جدوجہد میں سے نمایاں ہونیوالے مجاہد عالم دین علامہ عارف حسین الحسینی شہید کا انتخاب میں بھکر میں کیا گیا۔ جس کے پیچھے مرحوم وزارت نقوی کی بڑی کاوشیں کار فرما تھیں جبکہ علامہ ساجد علی نقوی کا بھی انہوں نے اپنی زندگی بھر ساتھ دیا۔
خبر کا کوڈ : 586475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش