0
Saturday 26 Nov 2016 01:30

بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب شروع کرنے پر افغانستان کا پاکستان سے احتجاج

بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب شروع کرنے پر افغانستان کا پاکستان سے احتجاج
اسلام ٹائمز: افغانستان نے چمن بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریبات شروع کرنے پر پاکستان سے احتجاج کیا ہے، افغانستان نے اسے بلا جواز اور وعدہ خلافی کے مترادف قرار دیا ہے۔ فرنٹیئر کور بلوچستان نے ہر جمعہ کو پاک افغان دوستی گیٹ پر واہگہ بارڈر کی طرز پر باقاعدہ پرچم کشائی کی تقریبات کا آغاز کیا ہے۔ افغانستان نے ان تقریبات کے آغاز پر احتجاج کرتے ہوئے بلا جواز اور وعدہ خلافی کے مترادف قرار دیا ہے۔ افغانستان نے ان تقریبات میں حصہ لینے سے انکار کیا ہے، افغانستان کا موقف ہے کہ پاک افغان سرحد کو بارڈر نہیں مانتے، یہ ڈیورنڈ لائن ہے۔ افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مصنوعی ڈیورنڈ لائن کے زیرو پوائنٹ پر پاکستان کی طرف سے یہ اشتعال انگیز اقدام ناقابل قبول ہے۔ افغان وزارت کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جب افغانستان اور پاکستان کے تعلقات ایک حساسیت کا شکار ہیں، ایسے وقت میں پاکستان کی طرف سے ایسے ایکشن کی وجہ سے بداعتمادی میں اضافہ ہو گا۔ واضح رہے کہ چمن کے مقام پر فرنٹیئر کور بلوچستان کی جانب سے باب پاک افغان دوستی پر پرچم کشائی کی پہلی تقریب گزشتہ جمعہ کو منعقد ہوئی تھی، اس موقع پر خطاب کے دوران سیکٹر کمانڈر ایف سی نارتھ بریگیڈیئر ندیم سہیل نے ہرجمعہ کو یہ تقریب کرنے کا اعلان کیا تھا اور افغانستان کو بھی ساتھ شامل ہونے کی دعوت دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 586512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش