QR CodeQR Code

ہم نہیں، پانامہ لیکس کہتی ہے کہ کرپشن ہوئی ہے، پرویز خٹک

26 Nov 2016 15:27

اسلام ٹائمز: وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ 6 ماہ پہلے تک وزیراعظم کچھ اور کہتے تھے اب کچھ اور، شہزادے اچانک کہاں سے آگئے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر وزیراعظم جلد سیاسی رہنماﺅں کو بلائیں، ورنہ ملک کو نقصان ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر 6 ماہ پہلے تک وزیراعظم کچھ اور کہتے تھے اور اب کچھ اور کہہ رہے ہیں، آئینی طور پر اپنا حق مانگنا بھی آتا ہے اور لینا بھی جانتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں، پانامہ لیکس کہتی ہے کہ کرپشن ہوئی ہے، 6 ماہ پہلے تک وزیراعظم کچھ اور کہتے تھے اب کچھ اور، شہزادے اچانک کہاں سے آگئے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر وزیراعظم جلد سیاسی رہنماﺅں کو بلائیں، ورنہ ملک کو نقصان ہوگا۔ وزیراعلٰی پرویز خٹک نے کہا کہ وفاق سے فنڈز کی منتقلی ست روی کا شکار ہے، آئینی طور پر اپنا حق مانگنا بھی آتا ہے اور لینا بھی جانتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 586693

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/586693/ہم-نہیں-پانامہ-لیکس-کہتی-ہے-کہ-کرپشن-ہوئی-پرویز-خٹک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org