0
Saturday 26 Nov 2016 19:21

قاتلانہ حملے میں زخمی ہونیوالے علی رضا بٹ کو لاہور منتقل کر دیا، حالت خطرے سے باہر

قاتلانہ حملے میں زخمی ہونیوالے علی رضا بٹ کو لاہور منتقل کر دیا، حالت خطرے سے باہر
اسلام ٹائمز۔ ساہیوال میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونیوالے جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی رضا بٹ کو تشویشناک حالت  میں لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق ان کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا جس کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ علی رضا بٹ جے ایس او کے مرکزی کنونشن میں شرکت کیلئے اسلام آباد جانے کیلئے گھر سے والد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ریلوے سٹیشن کی جانب جا رہے تھے کہ نامعلوم دہشتگردوں نے ان پر حملہ کر دیا جس سے علی رضا بٹ کے والد خالد محمود بٹ موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ علی رضا بٹ کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زیادہ گولیاں لگنے کے باعث علی رضا کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کے جسم سے گولیاں نکال لی گئی ہیں اور اس وقت علی رضا بٹ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
خبر کا کوڈ : 586782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش