QR CodeQR Code

نو منتخب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اچھے مسلمان ہیں، ہارون رشید

27 Nov 2016 10:01

اسلام ٹائمز: سنیئر صحافی اور کالم نگار نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تحقیق کی اور جنرل قمر جاوید کے ایک پرانے ساتھی جو کہ ان کے جونیئر افسر ہیں، سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ گواہی دیتے ہیں قمر جاوید ایک سچے مسلمان اور پاک فوج کے ذمہ دار افسر ہیں۔ ہارون رشید کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھ سے ملاقات کے دوران ایک واقعہ سنایا کہ وہ اور قمر جاوید مظفر آباد میں اکھٹے تھے اور جنرل قمر جاوید اکثر رات کے اوقات میں اونچی آواز میں آیات پڑھا کرتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ سینئر صحافی و تجزیہ نگار ہارون رشید نے کہا ہے کہ نو منتخب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اچھے مسلمان ہیں، ان کیخلاف قادیانی ہونے کا بے بنیاد اور جھوٹا پراپیگنڈہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہارون رشید کا کہنا تھا کہ انہوں نے تحقیق کی اور جنرل قمر جاوید کے ایک پرانے ساتھی جو کہ ان کے جونیئر افسر ہیں، سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ گواہی دیتے ہیں قمر جاوید ایک سچے مسلمان اور پاک فوج کے ذمہ دار افسر ہیں۔ ہارون رشید کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھ سے ملاقات کے دوران ایک واقعہ سنایا کہ وہ اور قمر جاوید مظفر آباد میں اکھٹے تھے اور جنرل قمر جاوید اکثر رات کے اوقات میں اونچی آواز میں آیات پڑھا کرتے تھے اور تسبیہ بھی کیا کرتے تھے تو ایک دن میں نے دوستانہ انداز میں اونچی آواز پر احتجاج کیا تو انہوں نے دوستانہ بے تکلفی میں مجھے ڈانٹ دیا کہ تم خود تو پڑھتے نہیں اور مجھے بھی نہیں پڑھنے دیتے۔


خبر کا کوڈ: 586831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/586831/نو-منتخب-آرمی-چیف-جنرل-قمر-جاوید-باجوہ-اچھے-مسلمان-ہیں-ہارون-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org