0
Sunday 27 Nov 2016 18:48

اکنامک زون اور توانانی سمیت دیگر منصوبوں میں گلگت بلتستان کو حصہ دیا جائے، گورنر جی بی

اکنامک زون اور توانانی سمیت دیگر منصوبوں میں گلگت بلتستان کو حصہ دیا جائے، گورنر جی بی
اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے سینیٹر طلحہ محمود اور سی پیک کے جنرل سیکرٹری جی پنگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں میر غضنفر نے کہا کہ چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، اس منصوبے کی وجہ سے دنیا بھر کی نظریں اب گلگت بلتستان پر لگی ہوئی ہیں۔ سی پیک سے جی بی کے عوام کو بڑی توقعات ہیں۔ یہاں کے عوام اس پراجیکٹ کو ہر حال میں کامیاب و کامران دیکھنا چاہتے ہیں۔ سی پیک میں گلگت بلتستان گیٹ وے ہونے کی وجہ سے پہلا اکنامک زون بھی جی بی میں بننا چاہیے۔ گلگت بلتستان کو چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری میں توانائی کے منصوبے سمیت دیگر منصوبوں میں مکمل حصہ دیا جائے۔ گلگت بلتستان کے عوام سی پیک کے کامیابی کے لئے ہر ممکن تعاون کرینگے۔ امید ہے وفاقی حکومت اور چینی حکومت جی بی کے عوام کے خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد ہی یہاں پر سی پیک کے تحت حصہ سمیت توانائی اور دیگر شعبوں میں پراجیکٹس کا اعلان کرینگے۔ ملاقات کے دوران سی پیک کے جنرل سیکرٹری جی پنگ اور سینیٹر طلحہ محمود نے یقین دلایا کہ گلگت بلتستان کو سی پیک میں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ترقیاتی کاموں سمیت توانائی کے منصوبوں کا جال بچھایا جائیگا۔ انہوں نے گورنر گلگت بلتستان کے علاقے کے مفاد میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 586991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش