0
Sunday 27 Nov 2016 22:11

پاکستان اور روس کا دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی پر اتفاق

پاکستان اور روس کا دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ ماسکو میں منعقد ہونے والے پاک روس ورکنگ گروپ برائے انسداد بین الاقوامی دہشتگردی کے چھٹے اجلاس میں افغانستان، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی ٰ میں دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے داعش اور بین الاقوامی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائی سے متعلق اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا ہے، جبکہ دونوں ممالک نے بین الاقوامی سطح پر انسداد دہشتگردی و انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کو مرکزی کر دار دینے پر زور دیا ہے۔  اجلاس میں پاک روس مشاورتی گروہ برائے تزویراتی سلامتی میں آرمز کنٹرول اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے عدم پھیلائو سے متعلق امور پر تبادلہ خیال  بھی کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے پاک روس ورکنگ گروپ برائے انسداد بین الاقوامی دہشتگردی کی چھٹی نشست ماسکو میں ہوئی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے اعلی ٰ سطح کے وفود نے شرکت کی۔ پاکستان کی جانب سے وزارت امور خارجہ کی ایڈیشنل سیکرٹری تسنیم اسلم جبکہ روسی وفد کی قیادت ڈپٹی وزیر خارجہ اولگ سرومولوٹوف نے کی، ذرائع نے دعوی ٰ کیا ہے کہ مذاکرات میں دنوں ممالک کے سکیور ٹی اداروں سے بھی نمائندوں نے شرکت کی۔ ورکنگ گروپ میں ہونیوالے مذاکرات میں انسداد بین الاقوامی دہشتگردی، خصوصی طور پر دہشتگر دی کیلئے مالیاتی وسائل کی روک تھام سے متعلق امور کو زیر بحث لایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش اور دیگر بین الاقوامی دہشتگرد تنظیموں کے سربراہوں کے خلاف کارروائی سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے موجود تھا، دونوں ممالک کے وفود نے دہشتگردی اور انتہا پسندانہ خیالات کے پھیلائو کی روک تھام، عوام کے متشددانہ رویہ، دہشتگردوں کی بھرتی کی روک تھام پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 586993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش