QR CodeQR Code

حکومت نے بلدیاتی انتخابات تو کروا دئیے مگر منتخب نمائندوں کو اختیارات نہیں دئیے جا رہے، سید محمد زکریا

27 Nov 2016 20:33

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے ضلعی امیر نے کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوری حکومت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے بغیر عوامی توقعات پر پورا نہیں اترا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) فیصل آباد کے ضلعی امیر سید محمد زکریا نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن پاک اور سنت رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہیں، اولیائے کرام نے برصغیر میں فروغ اسلام کیلئے لازوال خدمات انجام دی ہیں، ہمیں دینی تعلیمات کے مطابق ہی زندگی بسر کرنی چاہئے تاکہ دوسرے جہاں میں بھی ہمیں کامیابی و کامرانی مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عوام کی محرومیوں کی اصل وجہ وسائل کی کمی نہیں بلکہ کرپشن ہے، کرپشن ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، جب تک کرپٹ عناصر کیخلاف بلاتفریق کاروائی نہیں کی جاتی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے ضلعی امیر نے کہا کہ بلدیاتی ادارے جمہوری حکومت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے بغیر عوامی توقعات پر پورا نہیں اترا جا سکتا، حکومت نے بلدیاتی انتخابات تو کروا دئیے، مگر منتخب نمائندوں کو اختیارات نہیں دئیے جا رہے، جو بلدیات کی روح نکالنے والی بات ہے۔


خبر کا کوڈ: 587026

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/587026/حکومت-نے-بلدیاتی-انتخابات-کروا-دئیے-مگر-منتخب-نمائندوں-کو-اختیارات-نہیں-جا-رہے-سید-محمد-زکریا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org