0
Sunday 27 Nov 2016 20:51

پشاور، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ کے بیچ فاسٹ ٹریک ریلوے کیلئے سروے شروع

پشاور، مردان، چارسدہ اور نوشہرہ کے بیچ فاسٹ ٹریک ریلوے کیلئے سروے شروع
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی ماہرین نے خیبر پختونخوا میں فاسٹ ٹریک ریلوے منصوبے کیلئے مختلف اضلاع کا سروے شروع کردیا ہے۔ پشاور، مردان، نوشہرہ اور چارسدہ کے درمیان صوبائی حکومت تیز ترین ٹرین چلانے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت چاروں اضلاع کے درمیان خصوصی ٹرین چلانے کا منصوبہ چین کے تعاون سے شروع کرنے جارہی ہے۔ منصوبے کے باعث ٹریفک رش میں کمی کے ساتھ ساتھ چاروں اضلاع کے دررمیان آمد وفت کا وقت بھی نصف ہو جائیگا۔ چاروں اضلاع میں ریلوے ٹریک منصوبے کے لئے غیر ملکی انجینئرز نے باقاعدہ طور پر سروے کا کام شروع کر دیا ہے۔ غیر ملکی انجینئرز کو سروے کے لئے خصوصی سکیورٹی بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ چاروں اضلاع کے درمیان ریلوے ٹریک کے منصوبے پر کام اگلے سال سے شروع کیا جارہا ہے۔ پہلے مرحلے میں چاروں اضلاع کے درمیان ٹریک بچھایا جائے گا جبکہ دیاؤں کے اوپر ٹریک کے لئے پل بھی قائم کئے جائینگے۔ غیر ملکی انجینئرز ٹریک کے لئے مختص اراضی کی نشاندہی کریں گے۔ جسے خیبر پختونخواحکومت بعدازاں خریدے گی۔ چاروں اضلاع میں ریلوے کے چھوٹے چھوٹے سٹیشن بھی قائم کئے جائینگے۔
خبر کا کوڈ : 587037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش