0
Monday 28 Nov 2016 08:37

بلیغ الرحمان ہمیں سیاست نہ سکھائیں، این ایف سی پر ورکنگ پیپر ہے نہ ایجنڈا، شوکت یوسفزئی

بلیغ الرحمان ہمیں سیاست نہ سکھائیں، این ایف سی پر ورکنگ پیپر ہے نہ ایجنڈا، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ بلیغ الرحمان ہمیں سیاست نہ سکھائیں، این ایف سی پر کوئی ورکنگ پیپر نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ایجنڈا۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی میں 4 رپورٹس پیش کرنے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں تھا، ہم این ایف سی میں نمائندگی کے لئے سیکرٹری فنانس کو بھیج رہے ہیں۔ سی پیک سے متعلق دستاویزات ابھی تک سینیٹ کی کمیٹی میں نہیں لائی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں آٹا بحران کے وقت پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی فر اہمی بھی بند کردی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 587045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش