QR CodeQR Code

بھارتی وزیراعظم کسی غلط فہمی میں نہ رہے، غفور حیدری

28 Nov 2016 10:56

اسلام ٹائمز: دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینت کا کہنا تھا ک ہاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کو ہمیشہ کی طرح سپورٹ اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، بھارتی وزیراعظم کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کو ترنوالہ سمجھنے والے ہوش کے ناخن لیں۔ حکومت بھارتی جارحیت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار کے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس پاکستان کے ناقابل تسخیر قلعے ہیں انہیں کمزور کرنے سے ملک کمزور ہو گا۔ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کو ہمیشہ کی طرح سپورٹ اور بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتا رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 587097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/587097/بھارتی-وزیراعظم-کسی-غلط-فہمی-میں-نہ-رہے-غفور-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org