0
Monday 28 Nov 2016 11:06

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرائے، لطیف اکبر

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرائے، لطیف اکبر
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی آزادکشمیر نے 30نومبر کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر لاہور میں ہونیوالے ملک گیر کنونشن میں قافلوں کی صورت میں شرکت کا اعلان کر دیا۔ آزادکشمیر بھر سے پارٹی، پی ایس ایف، پی وائی او اور اس کی ضلعی تنظیموں کے عہدیدار، کارکن، ووٹرز، سپورٹرز کنونشن میں شرکت کریں گے۔ اس ضمن میں کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔ گزشتہ روز پارٹی کے یوم تاسیس کی چھ روزہ تقریبات کے سلسلہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پارٹی کے سیکرٹری جنرل چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ کنونشن میں بھرپور شرکت کریں گے۔ پیپلز پارٹی شہید بھٹو ازم، شہید بے نظیر مشن کے مطابق ایک بار پھر پارٹی کو اپنے بنیادی اساس کی طرف واپس لانے کیلئے انقلابی اصلاحات کرنے جا رہی ہے۔ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی چاروں صوبوں میں واضح اکثریت حاصل کرے گی اور بلاول بھٹو زرداری کم عمر ترین وزیراعظم منتخب ہو کر شہداء کے ادھورے مشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی مسلم لیگ نواز اور تحریک انصاف کی چھٹی کرا دے گی۔ آزادکشمیر میں پارٹی قیادت کی مشاورت سے حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف تحریک چلائیں گے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرائے۔
خبر کا کوڈ : 587099
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش