0
Monday 28 Nov 2016 14:37

مخدوم فیصل صالح حیات تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں، باقاعدہ اعلان جنوری کے پہلے ہفتے میں کیے جانے کا امکان ہے

مخدوم فیصل صالح حیات تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں، باقاعدہ اعلان جنوری کے پہلے ہفتے میں کیے جانے کا امکان ہے
اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان مخدوم فیصل صالح حیات تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں، جس کا باقاعدہ اعلان جنوری کے پہلے ہفتے میں کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل صالح حیات سے اس ضمن میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے دو ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ فیصل صالح حیات نے شاہ جیونہ میں جلسہ کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرنے کا کہا ہے اور شاہ محمود قریشی کو باور کرایا ہے کہ اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین سمیت مرکزی قیادت آئے، جبکہ شاہ محمود قریشی نے انہیں پیش کش کی ہے کہ وہ اسلام آباد یا لاہور میں کسی ایک مقام پر پارٹی قیادت کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں۔ یاد رہے کہ فیصل صالح حیات نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین میں شمولیت کے بعد سابقہ وزیر دفاع راؤ سکندر کے ذریعے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی تھی اور جنرل پرویز مشرف کے کہنے پر انہوں نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اﷲ خان جمالی کو ووٹ دے کر وزیر اعظم بنوایا۔
خبر کا کوڈ : 587143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش