QR CodeQR Code

پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو انڈیا کی نسلیں بھی ردعمل کو یاد رکھیں گی، متحدہ طلباء محاذ

28 Nov 2016 17:25

اسلام ٹائمز: ایم ٹی ایم کے مرکزی ترجمان سید احسن نقوی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار جنگی جنون کی پالیسی سے باز رہے ورنہ پاکستان کی پوری قوم جو کہ دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح جم کر کھڑی ہے پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور ملک عزیز کے نوجوان وطن کے دفاع کیلئے ہروقت آمادہ و تیار ہیں۔ ترجمان متحدہ طلباء محاذ نے برما کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برما میں جاری ظلم انسانیت کی تزلیل ہیومن رائٹس کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ طلبا محاذ کے ترجمان احسن نقوی نے لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کرکے پاکستان کے دریائے راوی، ستلج اور بیاس کا پانی بند کرنے سے متعلق دھمکیوں کو کھوکھلا بیان قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی پاکستان کیخلاف بیانات دے کر بھارتی عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ احسن نقوی نے مزید کہا کہ بھارت میں اتنا دم خم نہیں کہ پاکستان کی جوابی کارروائی کی تاب لاسکے، پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے لیکن اگر کوئی جنگ مسلط کرنے کی غلطی کرے گا تو انڈیا کی نسلیں بھی پاکستان کے جواب کو یاد رکھیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی سرکار جنگی جنون کی پالیسی سے باز رہے ورنہ پاکستان کی پوری قوم جو کہ دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح جم کر کھڑی ہے پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور ملک عزیز کے نوجوان وطن کے دفاع کیلئے ہروقت آمادہ و تیار ہیں۔ ترجمان متحدہ طلباء محاذ نے برما کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برما میں جاری ظلم انسانیت کی تزلیل ہیومن رائٹس کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، برما میں مسلسل انسانیت کی توہین و تزلیل پر اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، ہیومن رائٹس کا دم بھرنے والے یو این او، او آئی سی کی خاموشی ناقابل فہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہر ظالم کے مخالف اور مظلوم کے حامی ہیں، میانمار اپنی سرزمین سے اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کی نسل ختم کرنا چاہتا ہے جس کیلئے مسلح افواج روہنگیا افراد کا قتل کرتی رہی ہیں جس سے بڑی تعداد میں روہینگیا ہمسایہ ملک بنگلہ دیش ہجرت کر گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ مرکزی صدر متحدہ طلباء محاذ کی جانب سے آئندہ 2 روز میں اس حوالے سے تمام طلباء تنظیموں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 587194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/587194/پاکستان-پر-جنگ-مسلط-کی-گئی-انڈیا-نسلیں-بھی-ردعمل-کو-یاد-رکھیں-گی-متحدہ-طلباء-محاذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org