QR CodeQR Code

آئی ایس او کے مرکزی صدر کی ہسپتال میں جے ایس او کے سیکرٹری اطلاعات کی عیادت

28 Nov 2016 17:38

اسلام ٹائمز: سرفراز نقوی نے ساہیوال میں دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونیوالے خالد محمود بٹ کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری اور سازش کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زخمی علی رضا بٹ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ یاد رہے کہ علی رضا بٹ اور ان کے والد کو ساہیوال میں نامعلوم افراد نے دہشتگردی کا نشانہ بنایا تھا جس سے علی رضا بٹ کے والد خالد محمود بٹ موقع پر شہید ہو گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی نے وفد کے ہمراہ ساہیوال میں دہشتگردی کے واقعہ میں زخمی ہونیوالے طالبعلم جے ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی رضا بٹ کی لاہور کے مقامی ہسپتال میں عیادت کی۔ وفد میں ان کے ہمراہ ڈویژنل صدر لاہور علی زیدی اور رکن مرکزی نظارت ناصر شیرازی شامل تھے۔ انہوں نے ساہیوال میں دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونیوالے خالد محمود بٹ کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری اور سازش کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زخمی علی رضا بٹ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ یاد رہے کہ علی رضا بٹ اور ان کے والد کو ساہیوال میں نامعلوم افراد نے دہشتگردی کا نشانہ بنایا تھا جس سے علی رضا بٹ کے والد خالد محمود بٹ موقع پر شہید ہو گئے تھے جبکہ علی رضا بٹ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ سرفراز نقوی نے کہا کہ حکومت ملک سے دہشتگردی ختم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 587201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/587201/آئی-ایس-او-کے-مرکزی-صدر-کی-ہسپتال-میں-جے-سیکرٹری-اطلاعات-عیادت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org