QR CodeQR Code

نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں مذہبی جماعتوں اور مدارس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مولانا سمیع الحق

28 Nov 2016 18:01

اسلام ٹائمز: جے یو آئی (س) کے سربراہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مدارس دہشتگردی میں ملوث نہیں، جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا جہاد کیلئے مدارس سے ہی لوگ میدان میں اتریں گے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، سول حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، کرپشن اور بےروزگاری کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے صوبہ سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں کہ سول حکومت کرپشن اور لا قانونیت کی وجہ سے عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ لاہور میں ملٹری اکاونٹس ہاؤسنگ سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے 18 سال تک اسلام قبول کرنے کی شرط کے بل کی منظوری ہونے پر سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں فوری طور پر گورنر راج کا نفاذ کر دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی مد میں مذہبی جماعتوں اور مدارس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مدارس دہشتگردی میں ملوث نہیں، جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا جہاد کیلئے مدارس سے ہی لوگ میدان میں اتریں گے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، سول حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، کرپشن اور بےروزگاری کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔


خبر کا کوڈ: 587205

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/587205/نیشنل-ایکشن-پلان-کی-آڑ-میں-مذہبی-جماعتوں-اور-مدارس-کو-نشانہ-بنایا-جا-رہا-ہے-مولانا-سمیع-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org