0
Monday 28 Nov 2016 23:58

عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں آج ملتان پہنچے گا

عوامی تحریک یوتھ ونگ کا ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں آج ملتان پہنچے گا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیراہتمام 20 نومبر کو مزار قائد کراچی سے چلنے والا ''ضرب امن و تبدیلی نظام" سائیکل کارواں آج دن ایک بجے ملتان پہنچے گا۔ جہاں چوک قذافی پر کارواں کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ استقبال میں پاکستان عوامی تحریک وتحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان کے علاوہ مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہونگے۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی، مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، ایونٹ کوارڈینیٹر سائیکل کارواں عصمت علی، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلٰی سردار شاکر مزاری، پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر زبیراے خان، میڈیا کوارڈینیٹر رائو محمد عارف رضوی، ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن پروفیسر جاوید اختر دیگر قائدین بھی موجود ہونگے۔

گذشتہ روز ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں کے استقبال کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اس سلسلے میں انتظامی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت مرکزی صدر یوتھ ونگ مظہر محمود علوی نے کی۔ اجلاس میں ضرب امن سائیکل کارواں کے ذریعے پورے پاکستان میں پیغام امن و سلامتی عام کرنے پر شرکاء کارواں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ سائیکل کارواں کا چوک قذافی پر شاندار اور فقید المثال استقبال کرکے ایک بہت بڑی موٹر سائیکل ریلی کے ہمراہ گھنٹہ گھر چوک تک لایا جائے گا، جہاں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اظہار خیال کریں گی اور سائیکل کارواں میں شامل شرکاء کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 587274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش