QR CodeQR Code

سی پیک میں کراچی کو جائز حصہ دیا جائے، وسیم اختر کا مطالبہ

29 Nov 2016 00:00

اسلام ٹائمز: اے این پی سندھ کے صدر نے ملاقات میں میئر کراچی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے امن کے لئے بھر پور تعاون کریں گے، وسیم اختر نے تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے تعاون کی درخواست کی۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے مئیر وسیم اختر نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ وسیم اختر نے پہلی ملاقات اے این پی کے شاہی سید سے کی اور ایک بار پھر وفاق سے سی پیک میں حصہ مانگ لیا۔ میئر کراچی وسیم اختر عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سے ملاقات کے لیے مردان ہاؤس پہنچے۔ میئر کراچی نے وفاق سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ سی پیک میں کراچی کو جائز حصہ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کا کچرا اٹھانے کا کام چین کو دیا جا رہا ہے، حکومت سندھ ان سے مشورہ کر لیتی تو بہتر تھا۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن کے لئے بھر پور تعاون کریں۔ وسیم اختر نے تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل سے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے تعاون کی درخواست کی۔


خبر کا کوڈ: 587276

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/587276/سی-پیک-میں-کراچی-کو-جائز-حصہ-دیا-جائے-وسیم-اختر-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org