0
Tuesday 29 Nov 2016 18:50

لاہور میں انٹرنیشنل شیعہ فرنٹ کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ، جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ

لاہور میں انٹرنیشنل شیعہ فرنٹ کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ، جنت البقیع کی تعمیر کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل شیعہ فرنٹ پاکستان کے زیراہتمام یوم شہادت شہزادہ امن حضرت امام حسن علیہ السلام کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر انٹرنیشنل شیعہ فرنٹ کی جانب سے کیئے جانیوالے احتجاجی مظاہرے کی قیادت پیر سید ضیاء عباس نقوی نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید ضیاء عباس نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف آپریشن کا دائرہ کار جنوبی پنجاب کے علاقوں تک بڑھایا جائے جبکہ عوام یہ امید کرتے ہیں نئے آنیوالے آرمی چیف دہشتگردی کیخلاف آپریشن کو اور بہتر طریقے سے آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنت البقیع میں امام حسن علیہ اسلام کے مزار اقدس اور اہلبیت اطہار کی ٹوتی ہوئی قبروں کو دوبارہ سے تعمیر کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 587521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش