0
Tuesday 29 Nov 2016 19:01

پنجاب میں امن و امان صوبائی حکومت کی ترجیح نہیں، میاں مقصود احمد

پنجاب میں امن و امان صوبائی حکومت کی ترجیح نہیں، میاں مقصود احمد
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش نہیں، امن وامان کی صورتحال میں بہتری لانا حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں۔ منصورہ لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں مقصود احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت حکمرانوں کی ناعاقبت اندیش پالیسیوں کی بدولت نازک دور سے گزر رہا ہے، حکومت کو دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بروقت اقدامات کرنے چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں تو محض دکھاوے کے اقدامات سے لوگوں کو بے وقوف بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ میاں مقصود احمد نے لاہور سمیت صوبے بھر میں اغواء برائے تاوان اور اسٹریٹ کرائمز جیسی سنگین وارداتوں میں اضافہ کو صوبائی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہاکہ جب تک صوبے کے 10 کروڑ عوام کو تحفظ کا احساس نہیں دلایا جاتا تب تک خوف کے سائے ختم نہیں ہو سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو یقینی اور امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنائے۔
خبر کا کوڈ : 587533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش