QR CodeQR Code

بہت بڑی ذمہ داری دی گئی ہے، میڈیا سپورٹ کرے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

29 Nov 2016 20:58

اسلام ٹائمز: پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میڈیا میں مایوسی کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں، جلد آپ لوگوں سے ملوں گا اور میڈیا کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ میرے کندھوں پر بڑی ذمہ داری ڈالی گئی، میرے لئے دعا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں کمانڈ میں تبدیلی کی پروقار تقریب کے بعد نئے آرمی چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میڈیا کو دیے گئے اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے، جو انھیں سونپ دی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میڈیا ان سے تعاون کےلئے اسی طرح سے جوش و جذبے اور ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے۔ آرمی چیف کا کنٹرول لائن کی صورتحال کے حوالے سے کہنا تھا کہ اس میں جلد بہتری آ جائے گی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے میڈیا پاک فوج کے مورال کو بلند رکھے۔ پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میڈیا میں مایوسی کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں، جلد آپ لوگوں سے ملوں گا اور میڈیا کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ میرے کندھوں پر بڑی ذمہ داری ڈالی گئی، میرے لئے دعا کریں۔ تقریب کے اختتام پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے شرکاء میں گھل مل گئے، وہ شہداء کے والدین سے ملے اور بچوں سےہاتھ ملایا۔ تقریب کے مہمانوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔


خبر کا کوڈ: 587544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/587544/بہت-بڑی-ذمہ-داری-دی-گئی-ہے-میڈیا-سپورٹ-کرے-ا-رمی-چیف-جنرل-قمر-جاوید-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org