QR CodeQR Code

’’صحت سہولت پروگرام‘‘ خیبر پختونخوا حکومت کا ایک بڑا کارنامہ ہے، شہرام ترکئی

29 Nov 2016 20:55

اسلام ٹائمز: پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس پروگرام سے صوبے کے غریب لوگوں کی زندگیوں میں حقیقی معنوں میں تبدیلی آئے گی کیونکہ اس پروگرام سے صوبے کی آدھی سے بھی زیادہ آبادی براہ راست مستفید ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سینیئر وزیر برائے صحت شہرام تراکئی نے ’’صحت سہولت پروگرام‘‘ کو موجودہ صوبائی حکومت کا کارنامہ اور اہم فلاحی منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اصل تبدیلی وہ ہے جو غریب عوام کی زندگیوں میں مثبت انداز میں آئے۔ ’’صحت سہولت پروگرام‘‘ سے صوبے کے غریب لوگوں کی زندگیوں میں حقیقی معنوں میں بہتری آئے گی کیونکہ اس پروگرام سے صوبے کی آدھی سے بھی زیادہ آبادی براہ راست مستفید ہوگی۔ پشاور میں’’ صحت سہولت پروگرام‘‘ کے تحت صوبے کے مستحق لوگوں کو صحت ہیلتھ انشورنس کارڈ (صحت انصاف کارڈز) کی تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ صحیح معنوں میں ایک فلاحی منصوبہ ہے اور اسے ہر قیمت پر کامیاب بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ اس سکیم کے تحت ہیلتھ انشورنس کارڈ ایک خاص طریقہ کار کے مطابق غیر سیاسی بنیادوں پر صرف مستحق لوگوں کو دئیے جائیں گے اور اس میں کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صحت کارڈز کی تقسیم کے سارے عمل کو ہر لحاظ سے سیاسی مداخلت سے پاک اور صاف و شفاف رکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 587553

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/587553/صحت-سہولت-پروگرام-خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-ایک-بڑا-کارنامہ-ہے-شہرام-ترکئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org