0
Wednesday 30 Nov 2016 17:32

وزیراعظم نواز شیف شہر کے لیے تعلیم کا ایک مخصوص پیکیج دیں، میئر کراچی

وزیراعظم نواز شیف شہر کے لیے تعلیم کا ایک مخصوص پیکیج دیں، میئر کراچی
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہر کے لیے تعلیم کا ایک مخصوص پیکیج دیں، کراچی کے طلبا اسلام آباد کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی خواہش ہے کہ تعلیم عام ہو، تو وہ کراچی کے لیے تعلیم کا ایک پیکیج دیں، کراچی اس ملک کو چلا رہا ہے، ہم اس شہر اور ضلع وسطی کو ایک مثالی شہر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میڈیکل اینڈ کالج میرٹ پر چل رہا ہے اور چلتا رہے گا۔ اس موقع پر وسیم اختر کے ہمراہ چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 587692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش