0
Wednesday 30 Nov 2016 18:59

پشاور، ضلع ناظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

پشاور، ضلع ناظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ضلع پشاور کونسل کی قیادت میں تبدیلی لانے کی کوششیں شروع ہوگئی ہیں، جس کے تحت ناظم محمد عاصم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلع ناظم پر مناسب طریقے سے فنڈز ریلیز نہ کرنے کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع ناظم کے خلاف ضلع کونسل کے 85 اراکین کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ اجلاس میں کیا گیا ہے، اسمبلی کے اراکین کا کہنا ہے کہ ضلع ناظم نے تمام اداروں کو ون مین شو بنا رکھا ہے۔ اراکین نے شکوہ کیا ہے کہ ان کو جاری کئے گئے فنڈز میں ترقیاتی کام ابھی بھی نامکمل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 587717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش