QR CodeQR Code

آئندہ چند ہفتوں میں کراچی آؤں گا، سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد

30 Nov 2016 19:18

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو میں سابق گورنر نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں کراچی آؤں گا اور کراچی اور اس کے شہریوں کو بہت یاد کررہا ہوں، قیامِ امن میں عسکری اور سیاسی قیادت کا کردار قابل رشک ہے اور اللہ سے دعا ہے کہ ملک میں امن قائم رہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ہفتوں میں کراچی آؤں گا اور کراچی اور اس کے شہریوں کو بہت یاد کر رہا ہوں۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے فون پر رابطہ ہوا ہے، آصف علی زرداری نے خیرسگالی کے طور پر فون کیا، سابق صدر نے خیریت دریافت کی جب کہ سابق صدر سے کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی۔ سابق گورنرنے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں کراچی آؤں گا اور کراچی اور اس کے شہریوں کو بہت یاد کر رہا ہوں، قیامِ امن میں عسکری اور سیاسی قیادت کا کردار قابل رشک ہے اور اللہ سے دعا ہے کہ ملک میں امن قائم رہے۔


خبر کا کوڈ: 587722

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/587722/آئندہ-چند-ہفتوں-میں-کراچی-آؤں-گا-سابق-گورنر-سندھ-ڈاکٹر-عشرت-العباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org