QR CodeQR Code

فوجی قیادت سے حسین نواز کی ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، آئی ایس پی آر

1 Dec 2016 08:40

اسلام ٹائمز: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف سے حسین نواز کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اس حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پرچلنے والی خبریں من گھڑت و بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی سچائی نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی ملاقات سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف سے حسین نواز کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اس حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پرچلنے والی خبریں من گھڑت و بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی سچائی نہیں۔


خبر کا کوڈ: 587813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/587813/فوجی-قیادت-سے-حسین-نواز-کی-ملاقات-خبروں-میں-کوئی-صداقت-نہیں-آئی-ایس-پی-آر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org