0
Thursday 1 Dec 2016 09:16

لاہور، جعلی دستاویزات پر ایران جانیوالے 2 مسافر ایئرپورٹ سے گرفتار

لاہور، جعلی دستاویزات پر ایران جانیوالے 2 مسافر ایئرپورٹ سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزوں پر ایران جانیوالے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے جعلی ویزوں پر ایران جانیوالے 2 مسافروں قمر عباس اور خرم شہزاد کو گرفتار کرلیا۔ امیگریشن حکام نے بتایا کہ ملزمان نے کویت ائیر ویز کی پرواز 205 کے ذریعے لاہور سے ایران جانے کی کوشش کی لیکن دستاویزات کی چیکنگ کے دوران پکڑے گئے۔ دونوں ملزمان کو ائیرپورٹ سے جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ دونوں انسانی سمگلروں کی مدد سے براستہ ایران کویت جانا چاہتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 587827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش