0
Friday 11 Mar 2011 08:58

چودھري نثار علی خان نے چئيرمين نيب ديدار حسين شاہ کے تقرر کو چيلنج کرکے ميثاق جمہوريت دفن کر ديا، ڈاکٹر بابر اعوان

چودھري نثار علی خان نے چئيرمين نيب ديدار حسين شاہ کے تقرر کو چيلنج کرکے ميثاق جمہوريت دفن کر ديا، ڈاکٹر بابر اعوان
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔اسلام آباد سے جاري بيان ميں وفاقي وزير قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ اپوزيشن ليڈر کو منتخب جمہوري حکومت اور آئين کيخلاف فتح مبارک ہو، قوم جلد شہباز شريف اور ان کے عدالتي مارشل لا کے اعلان کا حقيقي چہرہ ديکھے گي۔ انہوں نے کہا کہ چئيرمين نيب کے تقرر کو چيلنج کرنا چھوٹے صوبوں کي توہين کي تازہ ترين مثال ہے اور نون ليگ کے ان عزائم کي باضابط حتمي شکل عدالتي مارشل لاء کي دعوت ہے۔ وفاقي وزير نے جاري بيان ميں سوال کيا کہ پرويز مشرف کي آمريت کے دور ميں نثار علي خان اور اُن کي پارٹي کي جانب سے کتني آئيني پٹيشنز دائر کي گئيں۔ ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ مسلم ليگ ن نے اسي اور نوے کي دہائيوں کے ادوار سے کوئي سبق حاصل نہيں کيا۔
ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ان عزائم کی باضابط حتمی شکل شہباز شریف کی عداتی مارشل لاء کی دعوت ہے۔ بابر اعوان نے تخت لاہور کی عدالت میں صدر آصف علی زرداری کے دو عہدوں کیخلاف کیس دائر کئے جانے پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کیس ایک ایسے وکیل نے کیا ہے جس کا داماد لاہور ہائی کورٹ کا حاضر سروس جج ہے اور یہ وکیل مسلم لیگ ن کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ بابر اعوان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے آئین پر اس کی روح کے عین مطابق کار بند رہنے کا عزم کر رکھا ہے اور وہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا بنیادی تصور  آئین کے مطابق تین ستونوں اور پارلیمنٹ کی بالادستی میں مضمر ہے اور یہ کہ ریاست کے تمام ادارے خودمختار مگر آئین اور قانون کے تابع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 58788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش