QR CodeQR Code

ملتان، نشتر ہسپتال میں احتجاج کرنیوالے ڈاکٹرز کی ایک دن کی تنخواہ کٹ گئی

1 Dec 2016 14:08

اسلام ٹائمز: ردعمل میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایم ایس کی جانب سے انتقامی کارروائی کی مذمت کی، جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ ڈاکٹرز کی جانب سے ہڑتال کی گئی تو تنخواہ میں کٹوتی کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں ینگ ڈاکٹرز کو ہڑتال مہنگی پڑ گئی، ایم ایس نشتر ہسپتال نے احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کی ایک روز کی تنخواہ کاٹ لی۔ ملتان میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے منگل کے روز اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور کام کا بائیکاٹ کیا، جس پر ایم ایس نشتر ہسپتال نے کارروائی کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے 13 عہدیداروں کی ایک روز کی تنخواہ کاٹ لی۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایم ایس کی جانب سے انتقامی کارروائی کی مذمت کی، جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئندہ اگر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی گئی تو تنخواہ میں کٹوتی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 587904

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/587904/ملتان-نشتر-ہسپتال-میں-احتجاج-کرنیوالے-ڈاکٹرز-کی-ایک-دن-تنخواہ-کٹ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org