QR CodeQR Code

تحریک منہاج القران کی عالمی میلاد کانفرنس کا معاملہ، ضلعی انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کردیا

1 Dec 2016 17:42

اسلام ٹائمز: درخواست عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی جانب سے دی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہر سال میلاد کانفرنس کا انعقاد مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہی کیا جاتا ہے، اس سال بھی کانفرنس اسی گراؤنڈ میں کرنے کی اجازت دی جائے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حال ہی میں مینار پاکستان اور گریٹر اقبال پارک میں کسی قسم کے جلسے جلوس اور کانفرنسیں منعقد کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کی 12 ربیع الاول کو میلاد کانفرنس کا معاملہ، تحریک منہاج القرآن مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہی کانفرنس کرنے پر بضد، ضلعی انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ تحریک منہاج القرآن نے 12 دسمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ (منٹو پارک) میں میلاد کانفرنس کی اجازت کیلئے لاہور کی ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی ہے۔ درخواست عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی جانب سے دی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہر سال میلاد کانفرنس کا انعقاد مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہی کیا جاتا ہے، اس سال بھی کانفرنس اسی گراؤنڈ میں کرنے کی اجازت دی جائے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حال ہی میں مینار پاکستان اور گریٹر اقبال پارک میں کسی قسم کے جلسے جلوس اور کانفرنسیں منعقد کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، اس لیے اجازت نہیں دی جا سکتی۔ تحریک منہاج القرآن میلاد کانفرنس چار دیواری کے اندر کرلے۔ تحریک منہاج القرآن کے ترجمان نوراللہ صدیقی کے مطابق ضلعی انتظامیہ پر واضح کر دیا گیا ہے کہ وہ اجازت دیں یا نہ دیں میلاد کانفرنس ہر صورت مینار پاکستان پر ہی کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 587974

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/587974/تحریک-منہاج-القران-کی-عالمی-میلاد-کانفرنس-کا-معاملہ-ضلعی-انتظامیہ-نے-اجازت-دینے-سے-انکار-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org