0
Thursday 1 Dec 2016 23:51

دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، جنرل قمر جاوید باوجوہ

دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، جنرل قمر جاوید باوجوہ
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی سرزمین سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔ اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو آگے لیکر جائینگے۔ کسی دہشت گرد کو واپس آنے کی کبھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ آرمی چیف کی حیثیت سے ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف ملک کا دفاع اور سکیورٹی ان کا اولین مطمع نظر رہے گا۔ عارضی بے گھر افراد کی واپسی مقررہ مدت میں مکمل کی جانی چاہئیے۔ باعزت انداز میں دوبارہ آباد ہونے کے لئے ان کی ہر طرح سے مدد کی جائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھالنے کے بعدکور ہیڈکوارٹرز پشاور اور شمالی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کیا۔ جو ان کا فیلڈ فارمیشنز کاپہلا دورہ تھا۔ چیف آف آرمی سٹاف کو کور ہیڈ کوارٹرز میں خیبر پختونخوا فاٹا اور مالاکنڈ میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال سٹبلائزیشن اور کومنگ آپریشنز، عارضی بے گھر افراد کی واپسی کے حوالے سے پیشرفت اور جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ جہاں انہیں ایجنسی میں سکیورٹی صورتحال عارضی بے گھر افراد کی بحالی کے مرحلے کے بارے میں مقامی فارمیشن کمانڈر کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے علاقے میں جاری تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا۔ فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ مرکوز طرز فکر کے ساتھ جاری رہے گی اور پاکستانی سرزمین سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرکے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو آگے لیکر جائینگے۔ آرمی چیف نے بہادر قبائلیوں آرمی، ایف سی، لیویز اور پولیس کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی دہشتگرد کو واپس آنے کی کبھی اجازت نہیں دی جائیگی۔
خبر کا کوڈ : 588052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش