0
Friday 11 Mar 2011 09:24

حکومت کا دیدار حسین شاہ کو دوبار چیئرمین نیب مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ

حکومت کا دیدار حسین شاہ کو دوبار چیئرمین نیب مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ حکومت نے جسٹس (ر) دیدار حسین شاہ کو دوبارہ نیب کا چیئرمین مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جسٹس (ر) دیدار حسین شاہ کو دوبارہ چیئرمین نیب مقرر کرنے کی اعلیٰ سطح پر منظوری دے دی گئی ہے۔ تقرری کی سمری ایوان صدر بھیج دی گئی ہے، آئندہ دو روز میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔ جمعرات کو قانون و انصاف اور پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر ڈاکٹر بابر اعوان نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے الگ الگ ملاقات کی، جس میں آئینی اور قانونی معاملوں کا جائزہ لیا گیا۔ اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے ”جنگ“ کے استفسار پر بتایا کہ سپریم کورٹ کے مختصر فیصلے میں پٹیشن کی منظوری، تقرری غیرآئینی اور چارج فوری چھوڑنے کی بات کی گئی ہے۔ تفصیلی فیصلے سے صورتحال واضح ہو گی۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین نیب کی دوبارہ تقرری جائز ہو گی۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ نے جسٹس (ر) دیدار حسین شاہ کی ذات کے بارے میں کوئی قدغن نہیں لگائی تو بطور چیئرمین نیب ان کی دوبارہ تقرری غلط نہیں ہو گی۔ سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) دیدار حسین شاہ کی تقرری پر سپریم کورٹ نے ضابطے کے مطابق کارروائی نہ ہونے پر جو کارروائی کی ہے وزیراعظم نے صدر کو نئی سمری بھیج کر ضابطے کی غلطیوں کو درست کر دیا ہے۔ اس لئے جسٹس (ر) دیدار حسین شاہ کی دوبارہ تقرری کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیراعظم نے اس حوالے سے ایڈوائس کی سمری منظوری کیلئے ایوان صدر کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 58825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش