QR CodeQR Code

سیکولر ذہنیت والے پاکستان کی اسلامی شناخت ختم کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں، رحمت اﷲ ارشد

3 Dec 2016 20:50

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں سمینار سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے وطن عزیز میں موجود مٹھی بھر لبرل اور سیکولر ذہنیت رکھنے والے پاکستان کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی فیصل آباد کے رہنما رحمت اﷲ ارشد نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی مذہب کا قانون قرآن و سنت کے منافی ہے، ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے وطن عزیز میں موجود مٹھی بھر لبرل اور سیکولر ذہنیت رکھنے والے پاکستان کی اسلامی شناخت کو ختم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، پہلے مساجد اور مدارس کے خلاف بیرونی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے گھیرا تنگ کیا گیا اور اب سندھ میں تبدیلی مذہب کا قرآن و سنت مخالف قانون باقاعدہ اسمبلی سے پاس کرا کر آئین پاکستان کی کھلے عام دھجیاں اڑائی دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتی برادری مکمل طور پر آزاد، خود مختار اور محفوظ ہے۔


خبر کا کوڈ: 588255

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/588255/سیکولر-ذہنیت-والے-پاکستان-کی-اسلامی-شناخت-ختم-کرنے-سازشیں-کر-رہے-ہیں-رحمت-اﷲ-ارشد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org