0
Saturday 3 Dec 2016 11:40

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے زیراہتمام محفل میلاد کا انعقاد

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے زیراہتمام محفل میلاد کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محفل میلاد کا اہتمام کیا جس میں شرکت کیلئے انہوں نے اپنے دوستوں کو دعوت دی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بیگم قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز ساڑھے 6 بجے آرمی گیسٹ ہاوس میں محفل میلاد کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں بہت سے نعت خواں اور علما نے حصہ لیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے اپنے دوستوں کو بھی دعوت نامے بھجوائے۔ آرمی چیف کی جانب سے محفل میلاد کی پروقار تقریب کے اہتمام سے ان کے بارے میں گردش کرنیوالی تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔ واضح رہے کہ جماعت اہلحدیث کے علامہ ساجد میر کی جانب سے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پر الزام عائد کیا جا رہا تھا کہ وہ قادیانی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 588283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش