0
Friday 11 Mar 2011 13:13

چیئرمین نیب دیدار حسین شاہ کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کے خلاف جمعہ کو سندھ بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا،پیپلزپارٹی

چیئرمین نیب دیدار حسین شاہ کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کے خلاف جمعہ کو سندھ بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا،پیپلزپارٹی
کراچی:اسلام ٹائمز-پیپلز پارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی نے چیئرمین نیب دیدار حسین شاہ کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے جمعہ کو سندھ بھر میں یوم احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ پیپلزمیڈیا سیل میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا  کہ اداروں کے سربراہوں کا تقررحکومت کا آئینی حق ہے، حکومت عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی عدلیہ بھی احترام کرے، عدالت میں کئی دیگر اہم مقدمات زیر التوا ہیں انہیں کیوں نہیں اٹھایا جاتا، مہران بینک اسکینڈل، حدیبیہ پیپر ملز کیس اور خصوصا پنجاب حکومت کا اسٹے آرڈر جس پر برسوں گذر جانے کے باوجود دوسری تاریخ نہیں لگائی جاتی۔
انھوں نے ذوالفقار بھٹو کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ماضی میں سندھ کے وزیراعظم کو عدالت سے پھانسی جبکہ پنجاب کے وزیراعظم کو معافی دے کر بیرون ملک بھجوایا گیا، شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تمام ارکان سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہونگے اور سندھ ہائیکورٹ تک پر امن پیدل مارچ کیا جائے گا۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن احتجاج میں شامل ہو کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
خبر کا کوڈ : 58837
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش