0
Saturday 3 Dec 2016 17:49

تحریک منہاج القرآن کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں عالمی میلاد کانفرنس کرانے کی اجازت نہ ملی، مال روڈ پر پنڈال بنانے کا اعلان

تحریک منہاج القرآن کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں عالمی میلاد کانفرنس کرانے کی اجازت نہ ملی، مال روڈ پر پنڈال بنانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی ضلعی حکومت نے تحریک منہاج القرآن کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں عالمی میلاد کانفرنس کرنے کی اجازت دینے سے مکمل انکار کر دیا جس کے بعد تحریک منہاج القرآن نے عالمی میلاد کانفرنس مال روڈ پر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب ہو گی جس سے ڈاکٹر طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے ترجمان کے مطابق اعلیٰ قیادت نے کارکنوں کو عالمی میلاد کانفرنس کے انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس سے قبل ہر سال یہ کانفرنس مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہوتی تھی اب حکومت نے مینار پاکستان کے "منٹو پارک" کو تبدیل کرکے "گریٹر اقبال پارک" بنا دیا ہے۔ گریٹر اقبال پارک کا نقشہ اس انداز میں بنایا گیا ہے کہ جس میں جلسہ نہیں کیا جا سکتا۔ لاہور کی ضلعی حکومت کے مطابق آئندہ کسی جماعت کو بھی گریٹر اقبال پارک میں جلسہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گریٹر اقبال پارک میں پھولوں کی نمائش بھی جاری ہے جو لاہور کی ایک اہم ایونٹ خیال کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 588404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش