0
Saturday 3 Dec 2016 18:31

پاکستان کو بھارت یا اسرائیل نہیں، کرپٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں سے خطرہ ہے، جمشید دستی

پاکستان کو بھارت یا اسرائیل نہیں، کرپٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں سے خطرہ ہے، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ و ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے چوک سرور شہید میں پارٹی دفتر کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے جمشید احمد خان دستی نے کہا کہ پاکستان کو بھارت یا اسرائیل سے خطرہ نہیں ہے۔ پاکستان کو کرپٹ، لٹیرے حکمرانوں اور سیاست دانوں سے خطرہ ہے۔ پانامہ لیکس پر عدالت میں ڈرامہ چل رہا ہے، کوئی احتساب نہیں ہوگا، نواز شریف اور زرداری کو عوامی عدالت میں پوچھا جائے کہ یہ دولت کہاں سے آئی، مظفر گڑھ، ملتان اور ڈیرہ غازیخان کا ریونیو لاہور پر خرچ کیا جا رہا ہے، ڈرامے باز وزیراعلٰی پنجاب فوٹو سیشن کی بجائے مظفر گڑھ، چوک سرور شہید کی غریب عوام کو پینے کا صاف پانی اور صحت کی سہولیات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہنجرا، کھر، قریشی، گیلانی سب لٹیرے ہیں، یہ عوام کی خدمت کرنے کی بجائے عوام کو اپنے ڈیروں پر بلا کر ان کی تذلیل کرتے ہیں۔ اگر یہ عوام سے مخلص ہیں تو میری طرح عوام کے درمیاں کیوں کھڑے نہیں ہوتے، چوک سرور شہید سے تبدیلی کے نام پر رانا گروپ نے ووٹ لئے اور اب چیئرمینی کیلئے ہنجرا کے پاس کے چکر لگا رہے ہیں، یہ سیاست دان بتائیں کہ چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ اور عوام کو سوئی گیس کب ملے گی۔ جمشید دستی نے کہا کہ وہ 17 دسمبر کو چوک سرور شہید میں صفائی کیمپ لگائیں گے اور جھاڑو دیکر خود صفائی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 588429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش