0
Saturday 3 Dec 2016 21:47

سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے، مودی کے عشائیہ میں شرکت

سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے، مودی کے عشائیہ میں شرکت

اسلام ٹائمز۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے عشائیے میں بھی شرکت کی ہے، اس موقع پر انہوں نے پیغام دیا ہے کہ پاکستان تمام مسائل کا حل بات چیت سے چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ سرتاج عزیز کل افغانستان سے متعلق ہونے والی ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کریں گے، خطے میں امن کے لیے پاکستان کی جانب سے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز خصوصی طیارے کے ذریعے امرتسر پہنچے ہیں، انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو گل دستہ بھی بھجوایا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مشیر خارجہ سر تاج عزیز کی آمد پر بھارتی میڈیا نے واویلا شروع کر دیا اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے، متعصب بھارتی میڈیا نے دو طرفہ مذاکرات سے فرار کے لیے اپنی حکومت کو ورغلانا شروع کردیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 588474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش