QR CodeQR Code

تمام حل طلب مسائل کا پرامن حل ہی علاقائی تعاون کو بہتر بنائیگا، سرتاج عزیز

4 Dec 2016 15:39

اسلام ٹائمز: بھارتی شہر امرتسر میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب میں مشیر خارجہ نے افغان صدر کو پاکستان پر الزام تراشی سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں حالیہ پرتشدد واقعات پر الزام تراشی کی بجائے جائزہ لینے کی ضرورت ہے، جبکہ الزام تراشی کی بجائے ہمیں مثبت اقدامات پر توجہ دینی چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ تمام حل طلب مسائل کا پرامن حل ہی علاقائی تعاون کو بہتر بنائے گا، جبکہ افغانستان کی صورت حال پر الزام تراشی کے بجائے جائزہ لینے اور مثبت اقدامات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ بھارتی شہر امرتسر میں جاری ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے افغان صدر اشرف غنی کو پاکستان پر الزام تراشی سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں حالیہ پرتشدد واقعات پر الزام تراشی کی بجائے جائزہ لینے کی ضرورت ہے، جبکہ الزام تراشی کی بجائے ہمیں مثبت اقدامات پر توجہ دینی چاہیے۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ہارٹ آف ایشیا کی بنیاد پاکستان نے ترکی کے ساتھ مل کر رکھی تھی، علاقائی روابط میں بہتری کے لئے دیرینہ مسائل کا حل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام حل طلب مسائل کا پرامن حل ہی علاقائی تعاون کو بہتر بنائے گا، جبکہ حل طلب تنازعات کا پرامن حل ہی علاقائی تعاون اور رابطوں کو فروغ دے گا۔


خبر کا کوڈ: 588649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/588649/تمام-حل-طلب-مسائل-کا-پرامن-ہی-علاقائی-تعاون-کو-بہتر-بنائیگا-سرتاج-عزیز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org