0
Sunday 4 Dec 2016 16:30

آئی ایس او کراچی کا اجلاس عمومی، نئے تنظیمی سال کے کیلئے ڈویژن کابینہ کی منظوری

آئی ایس او کراچی کا اجلاس عمومی، نئے تنظیمی سال کے کیلئے ڈویژن کابینہ کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے پہلے اجلاس عمومی برائے سال 2016-17 کا انعقاد لانڈھی بابر مارکیٹ میں کیا گیا۔ جس میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد اکبر، آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر علی اویس، نو منتخب کابینہ ممبران سمیت شہر بھر کے تمام یونٹ صدور اور جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس عمومی کے دوران سال برائے 2016-17 کی نومنتحب ڈویژنل کابینہ کی ارکان عمومی سے منظوری لینے کے ساتھ ساتھ مختلف تنظیمی امور پر بحث کی گئی اور کابینہ سے حلف لیا گیا۔ دو روز تک جاری رہنے والے اجلاس عمومی میں طلبہ کو درپیش مسائل، تعلیمی میدان میں نئے منصوبے متعارف کرانے سمیت تمام شعبہ جات کے سہہ ماہی منصوبہ بندی پر بھی گفتگو کی گئی۔ اجلاس عمومی میں محمد عباس کو آئی ایس او کراچی ڈویژن کا جنرل سیکرٹری، ریحان اکبر کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری، عارف جعفری کو نائب صدر، محمد یاسین کو سیکرٹری تعلیم، علی عباس کو سیکرٹری فنانس، اسد رضا کو سیکرٹری اطلاعات اور محمد علی کو ڈویژنل انچارج محبین اکثریت رائے سے منتخب کیا گیا۔

اس موقع علی اویس نے اجلاس عمومی میں شریک ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سال 2016-17 کو سالِ نو احیاء اقدار اسلامی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، جس کا مقصد سیرت آئمہ ؑ کے اقدار کو معاشرے میں رائج کرنا ہے کیونکہ سیرت رسول ﷺ اور آئمہ ؑ کی سیرت کے بغیر معاشرے میں امن قائم ہونا ناممکن ہے اور اس سلسلے میں مختلف پروگرامات کا انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ اسلام کی اصل روح کو معاشرے میں زندہ کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دور میں تعلیمی میدان میں طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے آئی ایس او کی جانب سے اس سال نئے منصوبے متعارف کرانے کا مقصد پاکستان کے مستقبل کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جدت کی جانب تیزی سے گامزن ہے اور پاکستان تعلیمی میدان میں کافی پیچھے ہے، لیکن آئی ایس او اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تعلیمی میدان میں اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو تعلیمی پستی سے نکالنے کے لیے پُر عزم ہے۔
خبر کا کوڈ : 588661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش