0
Sunday 4 Dec 2016 18:48

فیصل آباد، ڈاکووں نے پاک فوج حاضر سروس کرنل کو لوٹ لیا، پولیس ڈاکو تلاش کرنے میں ناکام

فیصل آباد، ڈاکووں نے پاک فوج حاضر سروس کرنل کو لوٹ لیا، پولیس ڈاکو تلاش کرنے میں ناکام
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے بعد فیصل آباد میں ڈاکو بے لگام، پاک فوج کے حاضر سروس کرنل کو نقدی موبائل فون اور کاغذات سے محروم کر دیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات فیصل آباد کے تھانہ تاندلیاوالا کے نواحی گاؤں 409 گ ب کے قریب چار مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے سڑک پر درخت پھینک کر راستہ روک رکھا تھا کہ اس دوران چکوال سے اوکاڑہ جانے والے کار سوار حاضر سروس کرنل محمد سرفراز کو روک کر 25 ہزار نقدی، موبائل فون، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات جن میں شناختی کارڈ بھی شامل تھا چھین کر فرار ہو گئے، پولیس نے اس واقعہ میں ملوث کسی ڈاکو کو گرفتار نہیں کر سکی۔ فیصل آباد ضلع اور گرد و نواح میں ڈکیتی کی پے در پے وارداتوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پایہ جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 588713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش