0
Sunday 4 Dec 2016 20:17

کراچی، خانانی اینڈ کالیا کمپنی کے ڈائریکٹر جاوید خانانی کی مبینہ خودکشی

کراچی، خانانی اینڈ کالیا کمپنی کے ڈائریکٹر جاوید خانانی کی مبینہ خودکشی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بہادرآباد میں معروف بزنس مین اور فاریکس کمپنی خانانی اینڈ کالیا ایکسچینج کے ڈائریکٹر جاوید خانانی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق خانانی اینڈ کالیا ایکسچینج کے ڈائریکٹر جاوید خانانی نے محمد علی سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت سے گر کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا لگتا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ فیصل چاچڑ کا کہنا تھا کہ تفصیلات پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوں گی، جاوید خانانی روٹین کے مطابق عمارت میں جاتے تھے، جاوید خانانی کا دفتر اتوار کے روز بھی کھلا رہتا تھا، جاوید خانانی کو دیکھنے والا عینی شاہد سامنے نہیں آیا۔

ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال نے بتایا کہ جاوید خانانی کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا، جاوید خانانی کے ناک، منہ اور کان سے خون بہہ رہا تھا، تاہم موت کی تصدیق ہوتے ہی ورثا لاش لے گئے۔ پولیس نے زیر تعمیر عمارت کے 6 سے زائد مزدوروں کو حراست میں لے کر عمارت کے مزدوروں سے تحقیقات شروع کر دی۔ ایس پی گلشن کے مطابق مزدوروں نے کہا کہ ہم کھانا کھا رہے تھے، مزدوروں نے کہا 8 ویں منزل سے چشمہ اور چپل ملی۔ واضح رہے کہ جاوید خانانی پر منی لانڈرنگ کے الزامات تھے، جبکہ منی لانڈرنگ کیس میں 2008ء میں گرفتار بھی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 588742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش