QR CodeQR Code

انتظامیہ جشن میلاد النبیﷺ کے جلوسوں اور محافل کے سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے، قاضی فیض رسول

5 Dec 2016 09:07

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک اہلسنت نے کہا کہ 12 ربیع الاول کا جلوس مرکزی سنی رضوی جامع مسجد جھنگ بازار سے نکالا جائے گا، امن و امان یقینی بنانے کیلئے ضلعی و پولیس انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ امن کمیٹی فیصل آباد کا اجلاس چیئرمین تحریک اہل سنت قاضی محمد فیض رسول رضوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ فیصل آباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک اہلسنت نے کہا کہ 12 ربیع الاول کا جلوس مرکزی سنی رضوی جامع مسجد جھنگ بازار سے نکالا جائے گا، جشن میلاد النبیﷺ کے جلوسوں اور محافل پاک کے انعقاد کے موقع پر ضلعی و پولیس انتظامیہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔ اجلاس میں تاکید کی گئی کہ ممبران امن کمیٹی اپنے اپنے علاقوں میں جلوسوں کے ساتھ بھرپور شرکت کریں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیصل آباد کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کیلئے ضلعی و پولیس انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ تحریک اہلسنت کے اجلاس میں حافظ محمد امجد، مولانا محمد فاروق اعظم، حسنین شیرازی، عبدالرشید، منشاء سالک، عاشق حسین، ذوالفقار نیازی بھی موجود تھے۔  


خبر کا کوڈ: 588790

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/588790/انتظامیہ-جشن-میلاد-النبیﷺ-کے-جلوسوں-اور-محافل-سکیورٹی-انتظامات-یقینی-بنائے-قاضی-فیض-رسول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org