0
Monday 5 Dec 2016 10:50

بھکر، قطری شہزادے تلور کے شکار کیلئے پہنچ گئے، مقامی لوگوں کا احتجاج

بھکر، قطری شہزادے تلور کے شکار کیلئے پہنچ گئے، مقامی لوگوں کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ قطر کا شاہی خاندان پنجاب کے شہر بھکر کیا پہنچا، مقامی لوگ مشتعل ہو گئے اور احتجاج شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق قطر کا شاہی خاندان "تلور" کا شکار کرنے کیلئے پاکستان آیا ہوا ہے جس موجودہ حکومت نے خصوصی طور پر شکار کھیلنے کی اجازت دی ہے۔ دوسری جانب مقامی شہریوں نے تلور کے شکار کیخلاف عدالت سے اسٹے آرڈر لے رکھا جس کو پامال کرتے ہوئے قطری شہزادے شکار کرنے آئے ہیں۔ مقامی شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور سپریم کورٹ آف پاکستان اس غیر قانونی اقدام کیخلاف ایکشن لے۔ بھکر کے علاقے یارا، سالحہ ماہنی اور کیھوہ کے رہائیشیوں نے مقامی عدالتوں سے سٹے آرڈر لے رکھا ہے لیکن انتظامیہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروانے سے قاصر ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ قطری شہزادوں کے شکار کی وجہ سے ہماری فصل تباہ ہو رہی ہے، حکومت کی جانب سے تباہ ہونیوالی فصل کا معاوضہ بھی نہیں دیا جاتا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بارانی علاقہ ہونے کے باعث سال میں صرف ایک بار ہی فصل چننے کا موقع ملتا ہے، اگر اسے بھی تباہ کر دیا جائے تو ہماری سال بھر کی روزی ختم ہو جاتی ہے۔ مظاہرین نے دھمکی دی ہے کہ قطری شہزادوں کی جانب سے فصل کا نقصان ہوا تو روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 588803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش