QR CodeQR Code

جھنگ کے ضمنی انتخابات میں نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اڑا دی گئیں، صاحبزادہ حامد رضا

5 Dec 2016 11:18

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کی نرسریاں ختم کرنے کیلئے رینجرز آپریشن کی ضرورت ہے، پنجاب میں آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے جنوبی پنجاب دوسرا وزیرستان بن چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنان قبل از وقت انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں، سنی اتحاد کونسل جنرل الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جھنگ کے ضمنی انتخابات میں نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اڑا دی گئیں، پنجاب میں دہشت گردوں کی نرسریاں ختم کرنے کیلئے رینجرز آپریشن کی ضرورت ہے، پنجاب میں آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے جنوبی پنجاب دوسرا وزیرستان بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کی چار سالہ کارکردگی مایوس کن ہے، شریف خاندان کی چوریاں بے نقاب ہو چکی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کا الیکشن لڑنا نیشنل ایکشن پلان کے منہ پر طمانچہ ہے، پاکستان کے حالات پریشان کن ہیں، ن لیگ دہشتگردوں کی سر پرست ہے، 2018 میں سیاستدانوں اور دہشتگردوں کا جوڑ بنے گا تو پھر ملک کا اﷲ ہی حافظ ہے۔  


خبر کا کوڈ: 588807

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/588807/جھنگ-کے-ضمنی-انتخابات-میں-نیشنل-ایکشن-پلان-کی-دھجیاں-اڑا-دی-گئیں-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org